محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی

11 Mar, 2024 | 06:15 PM

طٰحہ ملک: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی، اب متوقع طور پر چاند نظر آ جائے گا اور کل پہلا روزہ ہو گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش ہوچکی، غروب آفتاب کے بعد چاند کی پیدائش کو 29 گھنٹے 2 منٹ ہوچکے ہونگے، سورج غروب ہوتے وقت چاند افق سے 15.3 ڈگری اونچا ہوگا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی چوڑائی 1.5 فیصد ہوگی، شہر میں موسم خشک اور مطلع صاف ہے، رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکانات ہیں۔

 محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ چاند کی تلاش کے لیے زونل  کمیٹی کا اجلاس بعد نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا، اجلاس میں چاند کی رویت سے متعلق شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کی صدارت حافظ محمد سلافی کریں گے، رمضان المبارک کے چند کے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

 دوسری جانب ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ آج سورج غروب ہونے کے 15 منٹ بعد چاند بآسانی دیکھا جاسکے گا۔

مزیدخبریں