وزیراعظم نے سنجیدہ اور چند افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے، عطاءاللہ تارڑ

11 Mar, 2024 | 05:16 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سنجیدہ اور چند افراد پر مشتمل کابینہ تشکیل دی ہے۔ 

وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم کچھ دیر بعد کابینہ کے ارکان سے خطاب کریں گے اور مستقبل کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ہم نے پہلے بھی مشکلات کا مقابلہ کیا ہے، معاشی مشکلات کے خاتمہ کے لئے اقدامات اٹھائیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے حکومتی اخراجات کو کم کرنا ہے، ملکی معیشت میں بہتری لانی ہے، وزیراعظم کابینہ سے خطاب کریں گے تو تفصیلات سامنے آ جائیں گی۔ 

مزیدخبریں