راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کم آمدن والے لوگوں کے لیے گھر کی اقساط ممکنہ حد تک کم کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس طلب کیا گیا، جس میں ایک لاکھ گھر پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نےکم آمدن افراد کے لئے سکیم سے متعلق امور سے آگا ہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے گھر کی لاگت میں کمی کے لئے اقدامات کا حکم دیا اور کم آمدن والے لوگوں کے لیے گھر کی قسط ممکنہ حد تک کم کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی اضلاع میں گھروں کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشان دہی کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید، وزیراطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،ذیشان ملک ، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی آر،چیئرمین پی اینڈڈی،سیکرٹری ہاؤسنگ ، سیکرٹری فنانس،کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے ٹی اے، پنجاب افورڈایبل ہاؤسنگ پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اوردیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔