قیصر کھوکھر :محکمہ خزانہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کو سی ٹی سکین مشینوں کیلئے بجٹ جاری کردیا، سی ٹی سکین مشینوں کیلئے دس کروڑ 78 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں، محکمہ پرائمری ہیلتھ کو تنخواہوں اور دیگر آپریشنل اخراجات کیلئے بھی گرانٹ مل گئی۔
محکمہ خزانہ نے محکمہ پرائمری ہیلتھ کو تنخواہوں اور دیگر آپریشنل اخراجات کیلئے 375 ملین روپے جاری کئے ہیں۔ تحصیل کے ہسپتالوں کی سی ٹی سکین مشینو ں کیلئے10 کروڑ 78 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ایڈز کنٹرول پروگرام کیلئے پانچ کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے آئی آر ایم این سی پروگرام کیلئے 85 ملین روپے جاری کئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔ یہ بجٹ صرف مارچ کے مہینے کا جاری کیا گیا ہے .