ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ پر جرمانہ عائد

 اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ پر جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ایس ایل نائن کے ایک میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو سزا سنا دی گئی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور ملتان سلطانز کی پوری ٹیم کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیا۔

پی ایس ایل 9 کے اختتامی لمحات میں آرٹیکل کی خلاف وزریوں پر سزائیں شروع ہوگئی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ کو پنڈی میں ملتان سلطانز کے خلاف کے میچ کے دوران  ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نسیم پر آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا , جو کرکٹ کے سامان یا کپڑوں، گراؤنڈ آلات یا فکسچر اور فٹنگ کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ نسیم نے ملتان سلطانز کی اننگز کی آخری گیند کے بعد اسٹمپ کو کک ماری تھی۔
 اسی میچ میں ایک الگ واقعے میں ملتان سلطانز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔میچ ریفری روشن مہاناما نے سلطانز کو اپنے ہدف سے ایک اوور کم ہونے پر ہر کھلاڑی کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔