ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے، عمر ایوب

11 Mar, 2024 | 02:50 PM

ویب ڈیسک : رہنما تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا، ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری 180سیٹیں بنتی ہیں، کل کے احتجاج میں کوئی گملہ نہیں ٹوٹا ، ہمارے 100 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے ،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اپنی بنیادی ذمہ داری نہیں نبھائی، لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجا اور دیگر کو گرفتار کیا گیا، ہم آئین وقانون میں رہتے ہوئے اسمبلیوں اور ملک میں مظاہرے کریں گے، پی ٹی آئی پرامن جماعت ہے اور رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ون حکومت مہنگائی کا سیلاب لائی تھی ، اب بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، آئندہ چند روز میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی ہیں، 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کرکے فارم 47 بنائے گئے، 9 فروری کو ملک بھر دھاندلی کا ورلڈ ریکارڈ دیکھا گیا۔

مزیدخبریں