یونیورسٹی کی بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا, موقع پر جاں بحق 

11 Mar, 2024 | 01:44 PM

عا بد چوہدری :فیکٹری ایریا میں کامسیٹس یونیورسٹی کی بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا.

حادثے میں موٹرسائیکل سوار عبداللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو افراد زخمی بھی ہوئے۔

  حادثہ  کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس نے کوسٹر قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کر دی۔زخمی  ہونے والے دانش اور زمان خان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


 

مزیدخبریں