(وقاص احمد)مال روڈ پر پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاری کا معاملہ ۔تھانہ انارکلی میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف مقدمہ درج ، مقدمے میں دہشت گردی، اغوا کاری، کار سرکار میں مداخلت اورپولیس اہلکاروں کو ہراساں کرنے سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔
مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس اور خواتین سمیت38 کارکنان نامزد کیے گئے ہیں۔ نامزد خواتین میں فوزیہ، ہدیرہ اور حمیدہ بی بی نامزد ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق احتجاج کے دوران حافظ فرحت عباس کارکنان کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاو گھیراؤ کرنے کیلئے اشتعال دلواتے رہے۔ پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ ایف آئی آر کے مطابق حافظ فرخت عباس نے چار پانچ نامعلوم ساتھیوں سمیت شدید فائرنگ کی۔ ملزمان کا ایک فائر سرکاری گاڑی کو بھی لگا۔ ایف آئی آر کے مطابق حافظ فرحت عباس نے ساتھیوں کے ہمراہ کانسٹیبل کی وردی پھاڑی اور اسے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ جسے استنبول چوک سے بازیاب کروالیا گیا۔ حافظ فرحت عباس کو قابو کر کے پولیس نے پستول بھی برآمد کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گرفتار بیالیس ملزمان سے ڈنڈے اور سوٹے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔