کارکنان تیار رہیں، عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

11 Mar, 2023 | 09:24 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ کارکنان تیار رہیں، الیکشن ریلی خود لیڈ کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نےکل 2 بجے انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان کردیا، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ریلی کے دو مجوزہ روٹ فائنل کر لیے ہیں، لاہور کی انتظامیہ کو دونوں روٹس سے آگاہ کیا جائے گا۔انتظامیہ کی اجازت سے حتمی روٹ پر ریلی نکالی جائے گی۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے پہلے مجوزہ روٹ کا پلان سامنے آ گیا ہے، پہلی ریلی زمان پارک سے شروع ہو گی اور علامہ اقبال روڈ جائے گی، پھر علامہ اقبال روڈ سے ریلوے اسٹیشن، ریلوے اسٹیشن سے برانڈتھ روڈ، برانڈتھ روڈ سےبھاٹی چوک تک جائے گی، ریلی کا اختتام داتا دربار پر ہو گا۔

 پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر  کا کہنا ہے کہ اگر پہلے مجوزہ روٹ کی اجازت نہ ملی تو ریلی پرانا روٹ ہی استعمال کرے گی۔

واضح رہے کہ ریلی کاسابقہ روٹ زمان پارک سے فیروزپور روڈ اور داتا دربار تک تھا۔

مزیدخبریں