گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

11 Mar, 2023 | 07:57 PM

عثمان خادم : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کارکنان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، زمان پارک کے باہر بھی بڑی سکرین نصب کی گئی تھی۔
 زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کا کنٹینر موجود تھا جس پر سکرین لگائی گئی تھی۔ پارٹی کی سینئر قیادت بھی کنٹینر پر موجود تھی۔ پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے کینال روڈ پر کنٹینر لگا کر ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں