سٹی 42: چودھری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا راہداری ریمانڈ حاصل کرلیاگیا۔
محمد خان بھٹی کا راہداری ریمانڈ رحیم یار خان کے سول جج ندیم اصغر ندیم کی عدالت سے حاصل کیا گیا،محمد خان بھٹی کو پولیس لاہورلیکر روانہ ہوگئی، محمد خان بھٹی کے خلاف لاہور میں مقدمہ درج ہے۔
رحیم یارخان میں درج اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں محمد خان بھٹی کو عدالت نے جوڈیشل کردیا تھا۔