ویب ڈیسک: اخبار فروش یونین لاہور کے انتخابات کا معاملہ، سابق صدر چوہدری نذیر احمد گروپ کا حمایت یافتہ پینل بلا مقابلہ کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری مشتاق علی صدر، ملک امتیاز احمد سنئیر نائب صدر جبکہ محمد سجاد عظیم نائب صدر منتخب ہوگئے۔ اس کے علاوہ رانا محمد یامین جنرل سیکرٹری، سیف اللہ بابر جوائنٹ سیکریٹری، شیخ محمد عمر یاسین سیکرٹری اطلاعات، سید عارف حسین شاہ آفس سیکرٹری اور ملک تنویر احمد فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
سیکرٹری جنرل آل پاکستان اخبار فیڈریشن ٹکا خان عباسی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ ٹکا خان عباسی نے کہا کہ اخبار فروش یونین لاہور کے جمہوری عمل سے آل پاکستان اخبار فیڈریشن مضبوط ہوئی ہے، میں امید کرتا ہوں نو منتخب عہدیداران ملک بھر کے اخبار فروشوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوں گے۔
صدر چوہدری مشتاق علی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں نو منتخب عہدیداران یونین کو مزید کامیابیوں کے سفر پر گامزن رکھیں گے اور قوم کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔اس کے علاوہ جنرل سیکرٹری رانا محمد یامین نے کہا کہ اخبار فروشوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔