میٹرک کے طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

11 Mar, 2023 | 06:15 PM

جنید ریاض : لاہور بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت امتحان کی ڈی شیٹ جاری کردی گئی ،دسویں جماعت کے امتحان کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔
 لاہور بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت امتحان کی ڈی شیٹ جاری کردی،دسویں جماعت کے امتحان کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔پہلے روز آٹھ مضامین کے امتحانات ہونگے۔دسویں جماعت کے امتحانات 17اپریل کو ختم ہونگے۔اٹھارہ اپریل سے نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

نویں جماعت کے امتحانات بارہ مئی کو ختم ہونگے۔دسویں جماعت کے عملی امتحانات 15 مئی سے شروع ہونگے۔عملی امتحانات یکم جون تک جاری رہیں گے۔

مزیدخبریں