ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہاءہے، بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ مجرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی ناکام بنانے کی کوشش کررہا ہے۔پہلے آئی ایم پروگرام سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں، پہلے اپنے وعدوں اور نظریات سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔
عمران خان چاہتا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی آگ بھڑکے، یہ نہیں چاہتا کہ غریب عوام کو مہنگائی، معاشی دباؤ سے نجات ملے، اور پاکستان کے لئے وسائل کی راہ ہموار ہو ۔سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ وفساد اسی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے نیب نیازی گٹھ جوڑ کے بد ترین انتقام کا سامنہ کیا ہے، ہم اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں اور قانون کے آگے پیش ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے راہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے اور ہیروئن جیسے جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔