ویب ڈیسک : پاکستانی نیٹ فلکس صارفین کے لیےاچھی خبر کہ پاکستان کا شماران ممالک میں کیا گیا ہےجہاں پرنیٹ فلکس اپنے سب سےسستےسبسکرپشن پیکجزمتعارف کروائے گا۔
پاکستانی صارفین کے لیے نیٹ فلکس کے سبسکرپشن چارجزتقریباَ 1.6 ڈالرزہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ جیسےملک میں لوگوں کونیٹ فلیکس کا معیاری پیکیج حاصل کرنے کے لیے10.92ڈالزرادا کرنے ہوں گے۔
واضح رہے کہ کچھ عرصے پہلے بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بات سامنےآئی تھی کہ نیٹ فلکس نے مارکیٹ میں حریف کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کے پیشِ نظرمزید صارفین کو راغب کرنے کے لیے دنیا کے 30 سے زائد ممالک میں اپنی ماہانہ فیس کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیٹ فلکس کی جانب سے ماہانہ سبسکرپشن کی فیس میں کی جانے والی کمی کا اطلاق ایشیاء، یورپ، لاطینی امریکا، افریقا اور مشرقِ وسطیٰ کے کچھ حصّوں میں ہوگا۔