ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن بلیئر ڈول کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے میچ کے دوران فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ پر نامناسب طریقے سے تبصرہ مہنگا پڑ گیا۔
منگل کے روز یونائیٹڈ نے سلطانز کو زبردست مقابلے کے بعد 2 وکٹس سے شکست دی تاہم جیت کے موقع پر کیمرا مین نے حسن کی اہلیہ کو دکھایا جس پر سائمن ڈول نے تبصرہ کیا۔سائمن ڈول نے سامعہ سے متعلق کہا کہ 'وہ جیت چکی ہے، مجھے یقین ہے کہ اس (سامعہ) نے کچھ دل بھی جیت لیے ہیں، یہ شاندار ہے، بالکل شاندار اور فتح بھی'۔
Simon Doull is all of Us right now ???????????? even he is baffled by the beauty of Pakistan ????????????????❤️❤️ #simondoull #tiktokdown #PSL8 pic.twitter.com/08VK1KizuQ
— Adil Ali Shah (@AdilAliShah13) March 9, 2023
سابق کیوی کرکٹر کے تبصرے کا انداز مداحوں کو پسند نہ آیا اور انہوں نے کمنٹیٹر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا جب کہ چند ایک نے میمز بھی بنائیں۔ایک صارف نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کی انتظامیہ سے سائمن ڈول کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل سائمن ڈول نے بابر اعظم کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف اپنی پہلی سنچری بنانے والے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم سے متعلق کہا تھا کہ انہیں سنچری کے وقت رن ریٹ کو کم کرنے کے بجائے باؤنڈریز تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہیے تھی۔سائمن ڈول نے کہا تھا کہ بابراعظم کی اننگز اعداد و شمار کے لحاظ ہے بہترین ہے لیکن انہیں ٹیم کے لیے کھیلنے کی ضرورت ہے۔
Simon doull's commentary sometimes is so cringe worthy sometimes. Remember how he once made fun of steyn too and now his sexist remarks on hassan Ali's wife #IUvsMS @TheRealPCB @thePSLt20 needs to take action against him. #PSL8
— Xhra (@pdubcola) March 7, 2023