ڈرامہ تیرے بن کی رائٹر کا ’مرتسم‘ کی وائرل شال سے متعلق اہم انکشاف

11 Mar, 2023 | 03:14 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ تیرے بن‘ جہاں حال ہی میں اس کا او ایس ٹی تبدیل کیا گیا وہی اس کے مرکزی کردار ’ مرتسم‘ کی شال کے بھی کچھ سین ڈیلیٹ کئے گئے۔

یہ انکشاف ڈرامے کی مصنفہ ’نوران مخدوم‘ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔ نوران مخدوم نے گزشتہ دنوں ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈرامہتیرے بن‘ کے مرکزی کرداروں میرب اور مرتسم کے حوالے سے کُھل کربات کی اور بتایا کہ مرتسم‘ یعنی وہاج علی کے شال والے تمام سینز انہوں نے خود ترتیب دے کر لکھے ہیں کیونکہ انہیں ایسے مرد بہت اچھے لگتے ہیں جو شال اُوڑھتے ہیں۔ایسے ہی ایک سین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مرتسم کی شال سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے تاہم ایک سین کو ڈرامے سے ڈیلیٹ کرنا پڑا جس میں مرتسم کی شال میرب کی آنکھ میں لگ جاتی ہے ، جس پر میرب مجبور ہوجاتی ہے کہ وہ مرتسم کی شال کو پکڑ کر اسے دور رکھنے کی التجا کرے۔

مرتسم اور اس کی شال کے سوشل میڈیا پر چرچے:
بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ تیرے بن‘ میں جہاں مرکزی کرداروں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے وہیں وہاج علی کے تاثرات اور اداکاری کو بھی خوب داد دی جا رہی ہے، ایسے میں مرتسم کی شال بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

مزیدخبریں