ویب ڈیسک:بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ تیرے بن‘ جہاں حال ہی میں اس کا او ایس ٹی تبدیل کیا گیا وہی اس کے مرکزی کردار ’ مرتسم‘ کی شال کے بھی کچھ سین ڈیلیٹ کئے گئے۔
یہ انکشاف ڈرامے کی مصنفہ ’نوران مخدوم‘ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا۔ نوران مخدوم نے گزشتہ دنوں ایک میگزین کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈرامہ ’ تیرے بن‘ کے مرکزی کرداروں میرب اور مرتسم کے حوالے سے کُھل کربات کی اور بتایا کہ مرتسم‘ یعنی وہاج علی کے شال والے تمام سینز انہوں نے خود ترتیب دے کر لکھے ہیں کیونکہ انہیں ایسے مرد بہت اچھے لگتے ہیں جو شال اُوڑھتے ہیں۔ایسے ہی ایک سین کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مرتسم کی شال سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے تاہم ایک سین کو ڈرامے سے ڈیلیٹ کرنا پڑا جس میں مرتسم کی شال میرب کی آنکھ میں لگ جاتی ہے ، جس پر میرب مجبور ہوجاتی ہے کہ وہ مرتسم کی شال کو پکڑ کر اسے دور رکھنے کی التجا کرے۔
مرتسم اور اس کی شال کے سوشل میڈیا پر چرچے:
بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’ تیرے بن‘ میں جہاں مرکزی کرداروں کی کیمسٹری کو خوب پسند کیا جا رہا ہے وہیں وہاج علی کے تاثرات اور اداکاری کو بھی خوب داد دی جا رہی ہے، ایسے میں مرتسم کی شال بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔
lol the way he composes himself like he wasn't running all crazy and worried for her, lmao who are you clowning?????#TereBin pic.twitter.com/eJ82zJOnEX
— ˗ˏˋK∆NZ∆´ˎ˗ (@Kanxul) January 18, 2023
His shawl was a paid artist ????????#TereBin https://t.co/fJlHLZTOVA
— Anonymous (@anonymous_21__) January 19, 2023
How can they cut this scene? ????#TereBin pic.twitter.com/icEueiNEHU
— a. (@_aimennnn) January 18, 2023
Hats off to director for taking this exclusive shots for showing his brilliant expressive eyes which speaks everything without any dialogues???????????????? @iamwahajali#WahajAli #TereBin pic.twitter.com/6aVaG3nSTV
— Ãyîìshåh Fãtëmāh KHAN ???????????? (@FAyiishah) January 19, 2023
تیرے بن کے مداحوں پر ایک وقت ایس بھی آیا کہ وہ وہاج علی کی اداکاری اور مرتسم کی شال میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ان کے لئے مشکل ہوگیا، تاہم کچھ کے مطابق ڈرامے میں سے شال کے سینز کو ڈیلیٹ نہیں کرنے چاہئے تھے۔