عمران خان حملہ کیس نئی جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

11 Mar, 2023 | 10:43 AM

(ملک اشرف) عمران خان پر وزیر آباد حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل، ہائیکورٹ نے جے آئی ٹی کیخلاف درخواستیں 13 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کردیں،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کردی،جس کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سید شہباز علی رضوی پر مشتمل دو رکنی ببچ ڈاکٹر یاسمین راشد اورمیر عمر فاروق مہر کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، درخواستگزاروں نے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کررکھا ہے،درخواستوں میں وفاقی حکومت بذریعہ وزارت داخلہ ، پنجاب حکومت بذریعہ ہوم سیکرٹری اور نئی جے آئی ٹی کے سربراہ آئی جی ریلوے راو سردار علی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کی تحقیقات کیلئے پنجاب حکومت نے 15 جنوری 2022 کو جے آئی ٹی بنائی گئی ،، پہلے سے جے آئی ٹی موجود ہے۔ نئی جے آئی ٹی غیر قانونی ہے۔ نئی جے آئی ٹی کی تشکیل بد نیتی کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا اقدام کالعدم قرار دے۔
 

مزیدخبریں