پی ٹی آئی کارکن کی موت: فرخ حبیب نے بڑا الزام عائد کردیا

11 Mar, 2023 | 10:24 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی پارٹی کے جاں بحق کارکن علی بلال کے نازک اعضا کو کچلا گیا۔

ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ ظل شاہ پر شدید تشدد کیا گیا اور اس کے جسم کے نازک اعضا کو کچل دیا گیا، تشدد کے ثبوت مٹا دیےجاتے ہیں اور ایف آئی آر نہیں کاٹی جاتی، یہاں تک کہ پوسٹ مارٹم کرنے والے کو بھی معطل کردیا گیا۔ فرخ حبیب نے مزید الزام عائد کیا کہ اسپتال کے ایم ایس کو تبدیل کر دیا گیا، ظل شاہ کے وارثوں پر پریشر ڈالا جا رہا ہے،کٹھ پتلی محسن نقوی شہادت کروا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  علی بلال عرف ظل شاہ کو اسپتال چھوڑ کر جانے والے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے علی بلال کو لانے والی گاڑی کوبھی قبضے میں لے لیا اور حراست میں لیےگئے ملزمان میں عمر اورجہانزیب شامل ہیں۔گزشتہ دنوں علی بلال کی موت واقع ہوئی تھی، پاکستان تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ علی بلال پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا۔

مزیدخبریں