مریم نواز کا جیل میں زہر دینے کا دعویٰ، نوازشریف کا بھی بیان آگیا

11 Mar, 2023 | 09:49 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز شریف نےدعویٰ کیا کہ نواز شریف کو جیل میں زہر دیا گیا جس پر سابق وزیراعظم کا بیان بھی سامنے آگیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ کو جیل میں زہر دیا گیا تھا، اس پر کچھ کہیں گے؟ نواز شریف نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے زہر دیا ان سے بات کریں۔

مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف کو دوران حراست زہر دیا گیا، زہر دینے والوں کی مجبوری تھی کہ نواز شریف کو باہر جانے دیا جائے۔

مزیدخبریں