معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے عوام سے معافی مانگ لی

11 Mar, 2023 | 09:21 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے قبرستان میں فوٹو شوٹ کرانے پر عوام سے معافی مانگ لی۔

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کی جانب سے بہاولپور کے قبرستان میں فوٹو شوٹ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی تو صارفین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا گیا اور انہیں مذہبی معاملات پر مثبت رویہ رکھنے کے باوجود ایسی فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کے بعد ماریہ بی نے اپنی شیئر کردہ پوسٹ کو سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دیا اور صارفین سے معافی بھی مانگتے ہوئے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس فوٹو شوٹ سے کسی کی دل آزاری ہو گی۔

بہاولپور کے نواب عباسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ “یہ ان کے نانا کی قبر کا احاطہ ہے جہاں ماریہ بی کی ماڈل رقص کر رہی ہے”

صارف نے عباسی خاندان کے قبرستان میں فوٹو شوٹ کرنے پر ماریہ بی کے خلاف سخت کارروائی کا بھی اعلان کر دیا۔

مزیدخبریں