گاڑی سے 10سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد

11 Mar, 2023 | 09:21 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاؤن تین نمبر میں کار سے 10 سالہ بچےکی تشدد زدہ لاش ملی، مقتول بچہ ذہنی معزور تھا جو جمعہ کی صبح سے ہی لاپتہ تھا۔ْ

کراچی کےعلاقے کورنگی زمان ٹاؤن تین نمبر میں کار سے 10 سالہ بچے کی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کردہا گیا ہے۔پولیس کےمطابق مقتول بچے کی شناخت حسین کے نام سےہوئی جو کورنگی کا ہی رہائشی تھا،جبکہ لواحقین کے مطابق مقتول بچہ جمعہ کی صبح سے ہی لاپتہ تھا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ بچہ ذہنی معزور تھا جبکہ کار کے مالک شہزاد کی جانب سے ہی پولیس مددگار پر لاش کار میں موجود ہونے کی اطلاع دی گئی تھی، پولیس نے کار کے مالک کو کار سمیت تحویل میں لے کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

مزیدخبریں