(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سائنسدانوں نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ 2046 کے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر شہابیہ زمین سے ٹکرائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس شہابیے کو 26 فروری 2023 کو دریافت کیا گیا اور اس کا نام “ڈبلیو ڈی 2023” رکھا گیا ہے۔
ناسا کے مطابق یہ شہابیہ زمین سے 2046 میں ٹکرا سکتا ہے لیکن اس کے چانسز بہت کم ہیں تاہم اسے زمین کے لیے خطرے والے شہابیوں کی فہرست میں سب سے اوپر رکھا گیا ہے۔
We've been tracking a new asteroid named 2023 DW that has a very small chance of impacting Earth in 2046. Often when new objects are first discovered, it takes several weeks of data to reduce the uncertainties and adequately predict their orbits years into the future. (1/2) pic.twitter.com/SaLC0AUSdP
— NASA Asteroid Watch (@AsteroidWatch) March 7, 2023
سائنسدانوں نے کہا کہ اگر یہ شہابیہ زمین سے ٹکرا بھی گیا تو اس سے نقصانات کے امکانات بہت کم ہیں کیونکہ اس وقت اس شہابیے کا حجم اولمپک سوئمنگ پول جتنا ہے لیکن یہ وقت کے ساتھ بڑا بھی ہو سکتا ہے۔