ایشوریہ کی طبعیت  خراب،ہسپتال داخل

11 Mar, 2022 | 07:04 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی فلم میکر ایشوریہ کی طبعیت خراب ہو گئی،انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی طبعیت سے متعلق اطلاع دی۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم میکر ایشوریہ رجنی کانت  اپنے شوہر دھنوش سے علیحدگی کے بعد اکثر سرخیوں میں رہتی ہیں۔تامل سپر اسٹار رجنی کانت کی بیٹی ایشوریہ نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی طبعیت ناساز ہے۔

 کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ایشوریہ  ہسپتال میں داخل تھیں، اب 7 مارچ کو ایشوریہ کی طبیعت ناساز ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا، انہوں نےاپنے انسٹاگرام پر گزشتہ روز  یہ اظہار کیا کہ وہ اپنے کام کو کافی مِس کررہی ہیں کیونکہ وہ کوویڈ کا مثبت تجربہ کرنے کے بعد تھکاوٹ کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں