(علی ساہی)پراپرٹی ٹیکس نادہندگان ہو جائیں ہوشیار،محکمہ ایکسائز نےمختلف علاقوں میں بڑے ڈیفالٹرز کے گھروں پر جائیداد قرقی کے نوٹسز چسپاں کردیے۔
محکمہ ایکسائز بڑے ڈیفالٹرز کے متحرک ہوگیا ہے۔شہرکی بڑی سوسائٹیوں میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے گھروں پرجائیداد قرقی کے نوٹسز چسپاں کردیے گئے ہیں،ای ٹی او نوید شبیر کی سربراہی میں انسپکٹرز عامرمقصود اور ارشاد بلوچ نے 30 بڑے گھروں کے مالکان کو حتمی نوٹسز چسپاں کئے۔
ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ 30 دوکینال سے بڑے گھروں کےمالکان کے ذمے 2کروڑ سے زائد کاٹیکس واجب الادا ہےہین اگر نوٹس پیریڈ کے دوران ٹیکس ادا نہ کیا گیا تو گھر سیل کرکے مزید کاروائی کی جائے گی۔نادہندگان کو بار بار آگاہی کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا گیا جسکی بنیاد پرسخت کاروائیوں کا فیصلہ کیاگیا ہے۔