پنجاب پولیس کے ملازمین کی سنی گئی

11 Mar, 2022 | 05:55 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کے سٹینو گرافر کے لیے اچھی خبر، آئی جی پنجاب کے زیر صدارت سٹینو گرافر ز کی ترقیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

 اجلاس میں14 سٹینو گرافر ز کو پرائیویٹ سیکریٹری کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئیں ۔ترقیاں پانے والوں کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 سٹینو گرافر سے پرائیویٹ سیکریٹری کے عہدوں پر ترقیاں پانے والوں میں خضر حیات ،جہانگیر احمد درانی،محمد اجمل  محمد یوسف، محمد اختر  ،محمد خالد،محمد سلیم۔اعجاز احمد وٹو،محمد ایوب  نور عالم، اعجاز مسیح، مہتاب الدین،  محمد صغیرخالد اور سید مسعودالحسن شامل ہیں۔ترقی پانے والوں کو آئندہ چند روز تک نئی پوسٹنگ دی جائے گی۔۔

مزیدخبریں