(ویب ڈیسک) بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر جموں و کشمیر کے گُریز سیکٹر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
انڈین نیوز ایجنسی اے این آئی نے دفاعی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعے کے روز انڈین فوج کا چیتا ہیلی کاپٹر جموں و کشمیر کے گُریز سیکٹر میں گر کر تباہ ہوا۔حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے عملے کی تلاش کے لیے روانہ ہو گئی ہیں۔