سعودی نےحج وعمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی

11 Mar, 2022 | 04:37 PM

ویب ڈیسک:کوئی ایسا شعبہ نہیں جو کورونا وباکے باعث متاثر نہ ہوا ہو،کاروبار ،تعلیمی سرگرمیاں ایک ملک سے دوسرے ملک کا سفر ،گوکہ وبا نے پوری دنیا کوایک مدت تک اپنی لپیٹ میں لیے رکھا۔وہیں خانہ کعبہ میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حج و عمرا زائرین شدید متاثر ہوئے۔

دو سال بعد سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کے لیے کورونا وائرس سے بچاؤکے  لیے احتیاطی تدابیر میں نرمی کردی گئی ،جس کے بعد کعبے کی رونقیں مکمل بحال ہوگئیں۔

احتیاطی تدابیر میں نرمی کے بعد سعودی عرب سمیت  بیرون ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں  عمرہ زائرین نماز جمعہ کے لیے بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی پہنچ گئے،جبکہ سماجی فاصلے کے خاتمے  کے بعد نمازوں کی ادائیگی کے لیے بھی بڑی تعداد میں لوگ پہنچ رہے ہیں۔

علاوہ ازیں سعودی وزارت حج و عمرہ  نے عمرہ پرمٹ کی  شرط بھی ختم کردی ہے جس کے بعد اندرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دیگر غیر ملکی اقامہ ہولڈرز عمرہ کی سعادت اور روضہ رسول پر حاضری کے لیے مکہ اور مدینہ  پہنچ رہے  ہیں ۔

مزیدخبریں