ویب ڈیسک : جنوبی کوریا کی موٹر ساز کمپنی '' کیا'' موٹر کارپوریشن نے بھی الیکٹرک گاڑی لانچ کردی '' کیا EV6'' کا عالمی مارکیٹ میں خیرمقدم۔
ہنڈائے موٹر گروپ کے الیکٹرک گلوبل ماڈیولر پلیٹ فارم سے تیار ہونے والی '' کیا EV6'' 800 وولٹ کے آرکیٹیکچر سے 350 کلوواٹ کے ڈی سی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن سے بھی چارج ہوسکتی ہے یادرہے دنیا کی باقی الیکٹرک گاڑیاں 400 وولٹ استعمال کررہی ہیں۔'' کیا EV6'' کا سب سے بڑا ایڈوانٹیج ہی یہ ہوگا کہ یہ گاڑی 18 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہوجائے گی۔ جبکہ گھر پر اسے 11 کلوواٹ کے چارجر سے چارج کیا جاسکےگا۔
API Response:
https://www.city42.tv/digital_images/extra-large/2022-03-11/news-1646998264-7196.jpg
GT '' رئیر وہیل ڈرائیو'' ایک چارج میں 310 میل کا سفر طے کرسکتی ہے جو ٹیسلا سے کہیں زیادہ ہے۔'' کیا EV6'' کے چھ مختلف ویرئنٹ پیش کئے گئے ہیں اور پرائس ٹیگ کے حساب سے جی ٹی ویرئنٹ کی قیمت 51200 ڈالر ہے جبکہ AWD ویرئنٹ کی قیمت 55900 ڈالر ہے اسی طرح RWD ونڈ کی قیمت 47000 ڈالر ہے اسی طرح AWD ویرئنٹ کی قیمتیں 50900ڈالر سے اسٹارٹ ہوتی ہیں جبکہTech with Wind پیکج کی قیمت 52400 ڈالر ہے تمام RWD ورژن سنگل چارج میں 310 میل کا سفر طے کرسکتے ہیں جکہ AWD ورژن سنگل چارج میں 274 میل کا سفر طے کرسکتے ہیں۔ RWD Trimلائٹ کی قیمت 40900ڈالر ہے ۔
گاڑی کا انٹریئر قابل دید اور ڈرائیور کے ساتھ اس کے ہم سفروں کے لئے بھی آرام دہ ہے ٹانگیں پھیلانے کے لئے کافی جگہ دستیاب ہے جبکہ گاڑی کی لمبائی بی ایم ڈبلیو تھری سیریز کے برابر ہے ۔ HUD (ہیڈ اپ ڈسپلے )ڈیش بورڈ میں 12.3 ٹی ایف ٹی کلسٹر ہے جبکہ گاڑی کے باہر لگے کیمرے ڈیش بورڈ پر تمام ڈسپلے فراہم کرتے ہیں ۔ انڈیکٹرز بھی HUD پر ظاہرہوتے ہیں بکلہ اگلے موڑ کی نشاندہی بھی ڈیش پر ہوتی ہے ۔ گاڑی اینڈ رائڈ آٹو اور ایپل کار پلے پر آپریٹڈ ہے ۔ کیا انفوٹینمنٹ سسٹم سے لیس ہے میڈیا انفارمیشن ، ڈیٹا اور موسم کا حال سب 12.3 انچ کی اسکرین پر ظاہرہوگا۔اسی طرح گاڑی وائس اسسٹنٹ سے بھی لیس ہے اور آپ کے بآواز بلند دئیے گئے ہر حکم کی تعمیل ہوتی ہے۔ اونچی نیچی پتھریلی راہیں ہوں یا کشادہ سڑکیں ڈرائیور اسسٹنس سسٹم گاڑی کو خود کار طریقے سے ہدایات دیتا ہے ۔