ویب ڈیسک : جنوبی کوریا کی موٹر ساز کمپنی '' کیا'' موٹر کارپوریشن نے بھی الیکٹرک گاڑی لانچ کردی '' کیا EV6'' کا عالمی مارکیٹ میں خیرمقدم۔
ہنڈائے موٹر گروپ کے الیکٹرک گلوبل ماڈیولر پلیٹ فارم سے تیار ہونے والی '' کیا EV6'' 800 وولٹ کے آرکیٹیکچر سے 350 کلوواٹ کے ڈی سی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن سے بھی چارج ہوسکتی ہے یادرہے دنیا کی باقی الیکٹرک گاڑیاں 400 وولٹ استعمال کررہی ہیں۔'' کیا EV6'' کا سب سے بڑا ایڈوانٹیج ہی یہ ہوگا کہ یہ گاڑی 18 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہوجائے گی۔ جبکہ گھر پر اسے 11 کلوواٹ کے چارجر سے چارج کیا جاسکےگا۔