رضوان نقوی:پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی ایف بی آر کے ریڈار پر آگئی، کارپوریٹ ٹیکس آفس کی ٹیم نے آڈٹ کے بعد سوسائٹی پر کروڑوں روپے ٹیکس عائد کردیا
ایف بی آر نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کا آڈٹ کرکے سوسائٹی پر 72کروڑ 70لاکھ روپے ٹیکس عائد کردیا ہے- ذرائع کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس آفس کی ٹیم نے پلاٹوں کی مد میں وصول کی گئی رقوم کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر ٹیکس عائد کیاہے-
ذرائع کے مطابق ممبرز سے وصولی کی گئی ایڈوانس رقم کے اعدادوشمار بھی ایف بی آر سے چھپائے گئے- ایف بی آر نے 2019 کا آڈٹ کرکے سوسائٹی پر ٹیکس عائد کیا ہے-کارپوریٹ ٹیکس آفس کی ٹیم نے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرکے پی اینڈ ڈی کوآپریٹیو ہائوسنگ سوسائٹی کو ایک ماہ کی مہلت دے دی ہے۔