ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے چین سے پاکستان پہنچنے والے جدید طیاروں کا معائنہ بھی کیا ۔
جے ٹین سی جدید ترین آلات سے لیس ہے، چین کا یہ طیارہ دنیا کے جدید ترین طیاروں سے بہتر ہے، اس طیارے کی پاکستان ایئر فورس کے بیڑے میں شمولیت سے پاک فضائیہ کی قوت میں زبر دست اضافہ ہو گا۔وزیراعظم آفس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی اس تقریب میں شرکت اور طیاروں کے معائنہ کرتے تصاویر جاری کی گئیں۔
Prime Minister Imran Khan attended induction ceremony of modern fighter aircraft #J10C into Pakistan Air Force at Kamra Base. pic.twitter.com/apDOntxEtC
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) March 11, 2022
وزیراعظم عمران خان نے جدید لڑاکا طیارے جے ٹین سی کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان مستحکم ہوتا جا رہا ہے، ملک کی سمت درست ہے اور معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ ملک میں ہر قسم کے بین الاقوامی کوالٹی کے ادارے بنا سکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ملک ہم پر دباؤ نہیں ڈال سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری رکارڈ ٹیکس کلیکشن ہوئی ہے، جیسے جیسے ملک کی آمدنی بڑھے گی،پہلی ترجیح غربت کا خاتمہ ہوگا، دوسری ترجیح اپنےدفاع پرخرچ کریں گے۔