سٹی 42: حکومتی اتحادی جماعت ق لیگ کے وزیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ’’وزیراعلیٰ پنجاب ‘‘کوتبدیل کرنے کیلئے مان گئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہمیں وفاقی حکومتی کمیٹی نےبتایا کہ وزیراعظم رضامندہوگئے ہیں۔ کمیٹی وزرا نےمبارکباد دی تو پوچھا کس بات کی مبارکباد؟ کمیٹی ممبران نےبتایاوزیراعظم،پنجاب میں تبدیلی پرراضی ہوگئے۔ ہم نےپوچھا کب ؟ وزرا کا جواب تھا تحریک عدم اعتماد گزرجائے۔
طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ کیسےیقین کرلیں عدم اعتماد کےبعدحکومت کمٹمنٹ پورا کرتی ہے۔ کیا حکومت نے ہمیں بچہ سمجھا ہے۔اپوزیشن سےہمیں وزیراعلیٰ کی پیشکش ہےحکومت سےلالی پاپ ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چیزیں سیریس لیں انہوں نےانڈر16ٹیم میدان میں اتاری ہے۔ہمیں 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرناہےپارٹی میں حتمی فیصلےکیلئےدباؤبڑھ رہا ہے۔