طلبہ تیاری پکڑ لیں ،لارج سکیل امتحان کا شیڈول جاری

11 Mar, 2022 | 01:24 PM

جنید ریاض:لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف سرکاری سکولوں میں بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے لارج سکیل امتحان ہوگا ، امتحان  چوتھی، پانچویں اورآٹھویں جماعت کا لیا جائے گا،جس کاباقاعدہ آغاز 8 اپریل سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نےسکولوں میں بچوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے لارج سکیل پر امتحان لینے کا اعلان کیا ہے۔ پیک حکام کیمطابق امتحان چوتھی، پانچویں اورآٹھویں جماعت کا لیا جائے گا۔امتحان 8 اپریل سے 23 اپریل تک لیا جائے گا۔امتحان اردو، انگریزی اور حساب کے مضامین کا  لیا جائے گا۔ خراب نتائج دینے والے اضلاع درجہ بندی میں پوزیشن برقرار نہیں رکھ پائیں گے۔امتحان کیلئے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزمینیشن فراہم کرے گا۔

مزیدخبریں