جنید ریاض : گیارہ ہزار ایجوکیٹرز اور تین ہزار اے ای اوز کیلئے خوشخبری،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 14 ہزارایجوکیٹرز کے کنٹریکٹ میں توسیع دے دی .
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ملازمین کو پی پی ایس سی کے امتحان کے بغیر مستقل کیا جانا ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملازمین کواس وقت تک مستقل نہیں کیا جاتا جب تک کنٹریکٹ میں توسیع نہ دے دی جائے،مستقلی کیلئے اسمبلی سے بل منظور ہوچکا ہے،تمام ملازمین کو جلد مستقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مذکورہ اساتذہ کو این ٹی ایس امتحان کے ذریعے گریڈ 16 میں ڈائریکٹ بھرتی کیا گیا تھا ،جبکہ اساتذہ کو پی پی ایس سی امتحان کے ذریعے ہی مستقل کیاجانا تھا۔خیال رہے کہ ایجوکیٹرز کے احتجاج کے بعد حکومت نے پی پی ایس سی امتحان کی عائد شرط ختم کردی تھی۔