حکومت کا 3 دن عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

11 Mar, 2022 | 10:55 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں  تین دن عام تعطیل کا اعلان کردیا۔  

ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کانفرنس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں تین  دن عام تعطیل کا اعلان کیا گیا، کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آبادکی حدود میں 22 اور 24مارچ کوتمام سرکاری ادارے بند رہیں گے جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل بھی ہوگی، اس طرح اسلام آباد میں 22 سے 24 مارچ تک تمام سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔

 

مزیدخبریں