کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ پر ٹیکسز کی شرح میں700% اضافہ

11 Mar, 2021 | 09:11 PM

Malik Sultan Awan

شہزاد خان: درآمدی استعمال شدہ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ پر ٹیکسز کی شرح میں ہولناک اضافہ ہوگیا،سکینڈہینڈ لیپ ٹاپ، ڈیسک پر ڈیوٹیز 70 سے700% تک بڑھا دیں گیئں۔درآمدی استعمال شدہ لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے تاجران لاہور چیمبر پہنچ گے۔صدر میاں طارق مصباح سے ملاقات کاروبار بچانے کی دہائی دی۔

ٹیکس حکام نے لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز کے تاجروں پر ٹیکسز میں بے تحاشا اضافے کا بم گرادیا۔درآمدی استعمال شدہ لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز پر عائد ٹیکسز کی شرح میں 70سے 700%تک کا اضافہ کردیا۔

سکینڈ ہیڈ لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز بیچنے والے تاجر دہائی دیتے ہوئے لاہور چیمبر پہنچ گئے اور صدر میاں طارق مصباح اور نائب صدر طاہر منظور چودھری سے ملاقات کی صدر حفیظ سنٹر ملک کلیم نے کہا کہ ہمارے بزنس کو بچایا جائے، اتنے ٹیکس کے ساتھ بزنس تباہ ہوجایئں گے۔
اس قدر بلند ترین ڈیوٹیز کے ساتھ گاہک بھی شدید متاثر ہوں گے ملک کلیم نے کہا کہ انڈسٹری، ایجوکیشن سیکٹر، سروسز سیکٹر میں سکینڈ ہیڈ لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز استعمال ہوتے ہیں اتنی بھاری بھرکم ڈیوٹیز تمام شعبوں کو متاثر کریں گے۔

مزیدخبریں