ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تین بہنوں کی تین بھائیوں سے شادی، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

تین بہنوں کی تین بھائیوں سے شادی، عدالت نے بڑا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: تین بھائیوں کی تین بہنوں سے شادی کا انوکھا کیس، گھر بیٹھی تینوں بہنوں نے صلح سے انکار کر دیا،بچوں کی حوالگی کے کیس میں عدالت نے 8 بچے ماؤں کے حوالے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

تین بھائیوں کی تین بہنوں سے شادی اور جھگڑے کے حوالے سے اپنی نوعیت کے انوکھے کیس کی سیشن عدالت میں سماعت ہوئی،  انعم شہزادی، مہوش بی بی اور انسا بی بی نے بچوں کی حوالگی کا کیس دائر کیا ہے۔  تینوں بہنوں نے شوہروں پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے صلح سے انکار کر دیا۔

کیس میں فریق عرفان کا کہنا تھا کہ تینوں بہنوں نے مل کر ان کی ماں پر تشدد کیا جس سے وہ ہسپتال پہنچ گئیں، تینوں بہنوں نے ہماری ماں پر تشدد کیا پھر بھی اپنے بچوں کی خاطر ان سے صلح کرنے کو تیار ہیں، تاہم بہنوں نے صلح کرنے سے انکار کر دیا،  تینوں بہنوں کے آٹھ بچے ہیں، عدالت نے بچے ماؤں کے حوالے کر دیئے اور کیس نمٹا دیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer