ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسروں کی موجیں

بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس افسروں کی موجیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: اچھا کام کرو تو بھاری انعام حاصل کرو، آئی جی پنجاب نے قتل، اغوا، ڈکیتی وچوری سمیت سنگین جرائم کے بڑے کیسز کو حل کرنے والے سڑسٹھ افسران واہلکاروں میں 53 لاکھ سے زائد کے انعامات تقسیم کئے۔

دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران واہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے پیشہ ورانہ فرائض کی بہترین ادائیگی پرڈی پی او سمیت 11 ڈی ایس پیز و انسپکٹر، 29 سب انسپکٹرز و اے ایس آئیز جبکہ 37 ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز میں 53 لاکھ 40 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ انعام حاصل کرنے والے افسران واہلکاروں نے دہشت گردی، قتل، اغوا ء برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات کو حل کیا۔

مانگا منڈی میں بدنام زمانہ ملزم شمشیر عرف شمی کو کیفر کردار تک پہنچانے پر لاہور پولیس کے انسپکٹر جاوید چیمہ اور انکی ٹیم کو تعریفی اسناد و انعامات دئیے گئے۔ عمر سعید ملک کا اعزاز تقریب میں بحیثیت ڈی پی او ڈی جی خان اور سابق ڈی پی او اوکاڑہ بہترین کارکردگی پر دو تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ اوکاڑہ میں جیل توڑ کر فرار ہونے والے ملزم سے مقابلے اور ڈی جی خان میں لادی گینگ کے خاتمے پرجبکہ اوکاڑہ میں ملزم صعدی احمد کو کیفر کردار تک پہنچانے اور منشیات فروشوں و کریمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن پرافسران و اہلکاروں کو انعامات دئیے گئے۔

پی ایچ پی کے ڈی ایس پی اور ان کی ٹیموں کو منشیات کی بڑی کھیپ پکڑنے پر تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئیے گئے۔ تقریب میں راولپنڈی میں شہید ہونے والے انسپکٹر عمران عباس سمیت دیگر شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

 اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا پنجاب پولیس کی احسن روایت ہے۔ محکمانہ انعام ملنے سے فورس کا مورال بلند ہونے کے ساتھ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔