ججز کی ترقیاں، نوٹیفکیشن جاری

11 Mar, 2021 | 05:48 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات 20 ایڈیشنل سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ایڈیشنل سیشن ججز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ترقی پانے والوں میں محمد عارف رانا، صفدر علی بھٹی، عبدالحسنات محمد، طارق خورشید خواجہ، محمد اعجاز بٹ، حسنین قادر، صادق مسعود صابر، عارف محمود خان اور ناصر جاوید رانا شامل ہیں۔ 

محمد عارف خان نیازی، محمد زاہد غزنوی، محمد ندیم شوکت، نعیم احمد، عامر سلیم رانا، محمد عارف حمید شیخ، محمد اسلم گوندل، محمد اعجاز الرحمان، محمد رمضان، محمد نعیم شیخ اور مس شبانہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بننے والوں میں شامل ہیں۔

ترقی کے متعلق نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار سپریم کورٹ، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ، صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، چیف سیکرٹری پنجاب اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب سمیت دیگر کو بھجوادی گئی ہیں۔ انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں 20 ایڈیشنل سیشن ججز کو سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں