ڈالر سستا ہوگیا

11 Mar, 2021 | 04:58 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد سعید: انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 157.13 روپے سے کم ہو کر کر 157.09 روپے کا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر کی قدر میں 4 پیسے مزید کمی آگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر 157.13 روپے سے کم ہو کر کر 157.09 روپے کا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ  157 روپے 09 پیسے پر بند ہوئی۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے ڈالر کی قیمت جاری کردی۔

دوسری جانب برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 9 روپے فی کلو کمی سامنے آئی ہے۔ مرغی کا گوشت 338 روپے سے کم ہو کر 329 فی کلو ہو گیا۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 219 روپے جبکہ پرچون ریٹ 227 روپے فی کلو جاری کیا گیا۔

گرمی میں اضافے کے باوجود فارمی انڈے فی درجن 1 روپے مزید مہنگے۔ انڈوں کا 165 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ جاری کیا گیا جبکہ انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 830 روپے کی ہوگئی۔ 

مزیدخبریں