(سٹی42) پاکستان ٹی وی اور سٹیج ڈراموں کی سنیئراداکارہ شائستہ جبین نے شادی کیونکہ نہیں کی اس کے راز کو انہوں نے خود ہی فاش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی وی ڈراموں کی مشہور سنیئر اداکارہ شائستہ جبین نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں منفرد اداکاری کرتے مقبولیت حاصل کی اور اچھی کارکردگی کی بدولت ان کو متعدد ایوارڈ سے بی نوازا کیا،ڈرامہ سیریل ’آغوش‘ سے ٹی وی کیرئیر کا آغاز کیا،حالیہ دنوں ایک نجی ٹی چینل کوانٹرویو میں انہوں نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی،مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے میزبان نے اکیلا رہنے کی وجہ پوچھی تو اس اداکارہ نے مسکراتے ہوئے ایسا جواب دیا کہ حاضرین اور ناظرین بھی حیران رہ گئے۔
سنیئراداکارہ کا کہناتھا کہ میں نے بہت سی شادیاں دیکھیں، شروع میں ایک دوسرے سے بے پناہ محبت کا اظہار اور پھر دھیرے دھیرے یہ محبت نفرت میں بدل جاتی ہے اور ہستا بستا گھر اجڑجاتا ہے جتنی بھی شادیاں دیکھی ہیں اُن میں سے چند ہی لوگوں کی شادی شدہ زندگیاں خوشحال گُزر رہی ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ ازدواجی زندگی کے اس سفر میں دنوں کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے مگر افسوس کہیں شوہر غلط ہوتا تو کہیں بیوی، ایسے واقعات دیکھ اور سن کر میں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا، شائستہ جبین نے بات کرتے مزید کہا کہ میں اپنے بھائی کو کہتی ہوں کی تم لوگوں کی وجہ سے میں نے شادی نہیں کی۔
میزبان نے شوبز میں آنے کے حوالے سے سوال کیا تو اداکارہ کا کہناتھا کہ بچپن میں والد کا سایہ سر سے اٹھاگیا تھا، مالی حالات بھی کچھ ٹھیک نہیں تھے،اہلخانہ کی تنگدستی دیکھی نہیں جاتی تھی تھک ہار کر میں نے اس شعبے میں آنے کا ارادہ کیا،اپنے بارے اہم انکشاف کرتے بتایا کہ میں خاندان کی واحد لڑکی ہوں جس نے شوبز کو جوائن کیا کیونکہ ہمارے ہاں اس کو اچھا نہیں تصور کیاجاتا،شوبز میں آنے کے بعد میری مشکلات میں اور اضافہ ہوگیا تھا رشتہ داروں نے منہ موڑلیا۔
شاید اب کوئی مجھے اپنا رشتہ دار کہہ بھی دیتا ہو لیکن ماضی میں کوئی قبول نہیں کرتا تھا کہ میں اُن کی رشتہ دار ہوں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے کبھی کسی کے سامنے اپنے خاندان کا ذکر نہیں کیا کیونکہ جب کوئی مجھے پسند نہیں کرتا تو میں کیوں اُن کا ذکر کروں۔