قیصر کھوکھر: محکمہ بلدیات نے 64 ہزار نئی آسامیوں کی سمری ارسال کر دی، 58 ہزار پرانے ملازمین کو ان سیٹوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے 64 ہزار نئی آسامیوں کی سمری ارسال کر دی ہے۔ 58 ہزار پرانے ملازمین کو سیٹوں پر ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ محکمہ بلدیات 6 ہزار سے زائد نئی بھرتیاں کرے گا۔ محکمہ بلدیات نے 844 کیڈر کو ختم کر کے 60 کیڈر کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ مختلف بلدیاتی اداروں میں گریڈوں کا فرق ختم کر دیا گیا ہے۔
میٹروپولیٹن ومیونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں میں آسامیاں تخلیق، ٹاؤن کمیٹیوں اور تحصیل کونسلوں میں نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ 64 ہزاراسامیاں نئے بننے والے بلدیاتی اداروں میں تخلیق کی جا رہی ہیں۔
، گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک 5 ہزار 605 پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا، بنیادی تنخواہوں کی مد میں 7 کروڑ 43 لاکھ کا اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے لوکل گورنمنٹ کیڈر کے ملازمین اور افسروں کی پوسٹسوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا، گریڈ ایک سے پانچ تک 362 جبکہ گریڈ ایک سے 6 تک کے 25 ملازمین کی بنیادی پے اسکیل میں اضافہ ہوگا۔ گریڈ 3 سے گریڈ 5 تک کے 462 جبکہ گریڈ 5 سے 7 کے ایک ہزار 682 ملازمین کی سیٹیں اپ گریڈ ہوں گی، گریڈ 11 سے گریڈ 15 کے ملازمین کی 54، گریڈ 7 سے گریڈ 11 کی 198 جبکہ گریڈ 6 سے گریڈ 11 تک کی 596 اور گریڈ 5 سے گریڈ 11 تک کی 56 سٹیں اپ گریڈ ہوں گی۔
گریڈ 9 سے گریڈ 11 تک کی 48 جبکہ گریڈ 14 سے گریڈ 15 کی 468 سیٹیں اپ گریڈ ہوں گی، ایل جی ایس کیڈر کے گریڈ 8 سے گریڈ سے گریڈ 11 تک کی 207 جبکہ گریڈ 4 سے گریڈ 5 کی 799 سیٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے، گریڈ 5 سے6 کے 34، گریڈ 7 سے 9 کے 9 ملازمین مستفید ہوسکیں گے، گریڈ 7 سے گریڈ 8 کی 157 سیٹوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔