ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر او ر میشاءشفیع کیس میں اہم پیشرفت

 علی ظفر او ر میشاءشفیع کیس میں اہم پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ضلع کچہری میں گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت ،گلوکارہ میشاءشفیع کے چار ساتھی ملزمان کے پیش نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے میشاءشفیع سمیت تمام ملزمان کو 27 مارچ کیلئے طلب کر لیا ۔ایف آئی اے کی جانب سے میشاءشفیع کے خلاف چالان جمع کرا دیا گیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ذولفقار باری نے کیس پر سماعت کی، گلوکارہ میشا شفیع کے چار ساتھی ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا جس پر ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی گئی۔ وکلاءکی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ان کی طبعیت نا ساز ہے، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان نے طبعیت ناساز ہونے کا بہانہ کیا، ایک ساتھ سب کی طبیعت کیسے ناساز ہو گئی جبکہ عفت عمر عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئیں۔
  علی گل پیر، لینا غنی ،فریحہ ایوب اور حسیم الزمان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی، ایف آئی اے نے میشا شفیع کیخلاف چالان پیش کر دیا ہے۔ عدالت نے میشا شفیع سمیت تمام ملزمان کو 27 مارچ کو طلب کر لیا۔
  علی ظفر کے وکلاءنے موقف اختیار کیا کہ پہلے میشا شفیع کا چالان نہیں آیا تھا صرف میشا شفیع کے ساتھی ملزمان کا چالان آیا تھا۔اب میشا شفیع کیخلاف چالان بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے، اب تو میشاءشفیع کو عدالت میں پیش ہونا چاہئے ۔
گلوکار علی ظفر کے وکلاءکا مزید کہنا تھا ملزمان نے علی ظفر کے خلاف ہتک آمیز پوسٹیں سوشل میڈیا پر لگائیں، ملزمان نے ٹویٹر , فیس بک اور لنکڈان پر پوسٹیں لگائیں جس سے علی ظفر کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ میشاءشفیع نے ابھی ضمانت نہیں کرائی جبکہ عفت عمر , لینا غنی , فریحہ ایوب ,علی گل , حسیم الزمان اور سید فیضان رضا ضمانت پر ہیں۔