عاطف اسلم نے اپنی حیران کن خواہش کے بارے میں بتادیا

11 Mar, 2021 | 03:16 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: گلوکار عاطف اسلم کا کہنا ہے کہ میں کرکٹر بننا چاہتا تھا، ایک اچھا کھلاڑی بننے کیلئے میں نے بہت محنت کی تھی۔ میرے والدین چاہتے تھے کہ میں تعلیم پر توجہ دوں اس لئے کرکٹ کو خیر آباد کہ دیا۔

اے بی ٹاکس سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ گلوکاری میں آنے سے پہلے مجھے کرکٹ بننے کا کافی شوق تھا اور اس کیلئے میں نے بہت محنت کی تھی۔ لیکن میرے والدین چاہتے تھے کہ میں تعلیم پر توجہ دوں پھر میں نے کرکٹر بننے کا ارادہ چھوڑ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک اچھا باؤلر تھا اور پڑھائی سے زیادہ مجھے وکٹیں لینے میں دلچسپی تھی۔ اس کے بعد میں مائیکل بروک کیساتھ نصرت صاحب کو سننا شروع کردیا۔  

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ایک بار گھر بالکل خالی تھا اور میں نے گانا شروع کردیا، مجھے موسیقی بارے کچھ نہیں پتا تھا۔گلوکاری سے متعلق میں نے اپنے والدین کو نہیں بتایا، میرا پہلا گانا ’عادت‘ ریلیز ہونے کے 3 سال بعد پڑوسی میرے گھر آیا اور والد سے کہنے لگا کہ آپ کے بیٹے کی زبردست آواز ہے اور بہت اچھا گانا گایا ہے جس پر والد نے خاص ردعمل نہیں دیا۔ 

مزیدخبریں