اظفر رحمان اچھے اداکار نہیں ہیں؛ یاسر حسین

11 Mar, 2021 | 02:51 PM

Raja Sheroz Azhar

سٹی 42: پاکستانی اداکار  یاسر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے منسلک خوبرو اداکار اظفر رحمان اچھے اداکار نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یاسر حسین اپنی اہلیہ اقراعزیز کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئے  جس دوران میزبان و اداکار آغا علی نے ا ن سے سوال کیا کہ فلم یا ڈرامہ انڈسٹری سے منسلک وہ کون سا اداکار ہے جس کے بارے میں لگتا ہے کہ وہ اچھا اداکار ہے لیکن وہ اچھا اداکار نہیں ہے؟ آغا علی کے سوال پر یاسر کا کہنا تھا کہ اظفررحمان سمجھتے ہیں کہ وہ اچھے اداکار ہیں لیکن وہ بالکل بھی اچھے اداکار نہیں۔

یاد رہے کہ یاسر حسین اقربا پروری سے متعلق بھی گفتگو کرچکے ہیں اور ان کا کہناہےکہ اقربا پروری کے باعث نئے لوگوں کو کام کرنے کا چانس نہیں ملتا۔

مزیدخبریں