ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھدائی کے دوران سونے کے سکے دریافت

کھدائی کے دوران سونے کے سکے دریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سعودی عرب میں ماہر آثار قدیمہ کی ٹیم نے اسلامی خلیفہ ہارون الرشید کے دور کے بارہ سو سال قدیم سونے کے سکے دریافت کیے ہیں جن پر 180 ہجری کی تاریخ درج ہے۔

سعودی عرب کے شہر حائل یونیور سٹی کے ماہرین کی ٹیم  کو طلائی سکے فید شہر میں کھدائی کے دوران ملے۔ماہرین کے مطابق ایک سکے کا وزن 4 گرام ہے اور موجودہ مالیت کے لحاظ سے اس کی قیمت ایک ہزار سعودی ریال کے برابر ہے۔

عباسی ریاست سے وابستہ دینار کے ایک رخ پر ’لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ‘ لکھا ہے جبکہ سکے کے کناروں پر گولائی میں قرآن مجید کی آیت درج ہے عباسی ریاست کے مشہور خلیفہ ہارون رشید کا دورحکومت 170 ہجری سے  193 ہجری تک رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer