کورونا کے بعد ایک اور وبا کا حملہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

11 Mar, 2021 | 02:32 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: خلیجی ریاست کویت میں کورونا وبا کے بعد برڈ فلو کے کیسز رپورٹ ہونے لگے، محکمہ زراعت نے وارننگ جاری کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق خلیجی ریاست کویت کے پولٹری فارمز میں برڈ فلو  وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ محکمہ زراعت کویت کا کہنا تھا کہ وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلئے ضروری اقدامات کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ کے مطابق تمام ریاستی اداروں کو برڈ فلو پھیلنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے جبکہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے تمام تر کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

انسانوں کی طرح پرندوں کو بھی فلوجیسی بیماری لگنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں برڈ فلو وائرس کی پندرہ اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے ایچ فائیو اور ایچ سیون نامی اقسام جان لیوا ہو سکتی ہیں۔برڈ فلو پرندوں کے لئے ایک خطرناک وائرس ہے۔یہ دریائی پرندوں خصوصا بطخوں یا ہنس کو متاثر کرتا ہے۔ متاثرہ پرندوں کے فضلے سے وائرس باہر آجاتا ہے اور پھرفضلا خشک ہونے کے بعد ہوا میں شامل ہوکر سانس کے ذریعے انسانوں میں داخل ہوجاتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شخص زکام کے دوران برڈ فلو وائرس کا شکار ہو جائے تو پھر برڈ فلو  کے عام فلو کی طرح ایک انسان سے دوسرے کو منتقل ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور اگر ایسا ہو تو اس کے نتائج تباہ کن ہوسکتے ہیں۔   

مزیدخبریں