ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون سے قبل شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

مون سون سے قبل شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: واسا کو بارشی پانی کے سٹوریج ٹینک منصوبے میں بڑی کامیابی، کابینہ کمیٹی برائے فنانس نے 1ارب 84کروڑ کی لاگت سے شہر کے تین اہم مقامات پر واٹر سٹوریج ٹینکس تعمیر کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے بارشی پانی کے سٹوریج ٹینک منصوبے سے متعلق کیسز کو کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا۔ کابینہ کمیٹی کی جانب سے واسا کشمیر روڈ، شیرانوالہ گیٹ، قذافی سٹوریج ٹینک منصوبے کو شروع کرنے کے لئے فنڈز کے اجرا کی استدعا کو منظور کرلیا گیا۔
 رواں مون سون سے قبل واسا کی جانب سے منصوبوں پر باقاعدہ کام کرنے کا ٹاسک طے کرلیا گیا ہے، واسا نے تینوں مقامات پر ٹینکس کی سائٹس کو بھی فائنل کرنا ہے۔ واسا کی جانب سے تینوں واٹر ٹینکس کے پی سی ون جمع کرائے گئے تھے۔
 اس سے قبل کابینہ کمیٹی نے واسا کو تعمیراتی وقت کا تعین کرنے کی ہدایت کی تھی، منصوبے پر مجموعی طور پر 1 ارب 84 کروڑ لاگت آئے گی جبکہ فنڈز میں سے قذافی سٹیڈیم کیلئے68  کروڑ کی فنڈنگ سپورٹس بورڈ کرے گا۔